ملک کی بدقسمتی ہے کہ منصور علی شاہ چیف جسٹس نہ بن سکے، رانا ثنا اللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس نہ بننا ملک کی بدقسمتی ہے، اگر وہ چیف جسٹس بنتے تو وہ اپنے عدالتی اصلاحات کے ایجنڈے پر زیادہ بہتر طریقے سے کام کرسکتے تھے۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ ایک قابل اور محنتی جج ہیں، وہ نئے خیالات کے مالک اور اصلاح پسند جج ہیں، بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ انہوں نے کئی اصلاحات متعارف کرائیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا عذاب اس ملک اور جسٹس منصور علی شاہ کو لے ڈوبا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کسی شخص کی حمایت کرے یا مخالفت، دونوں کا نتیجہ اس شخص کے خلاف جاتا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بڑی زیادتی کی، جسٹس منصور علی شاہ سے بعض باتیں منسوب کرکے ایک ایسا تاثر قائم کیا کہ اسے زائل کرنا ممکن نہ رہا، جسٹس منصور علی شاہ کے چیف جسٹس نہ بننے سے ملک کا نقصان ہوا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی رانا ثنا اللہ نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ کو پی ٹی آئی نے متنازع بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگوں نے 4 مہینے پہلے بات شروع کی کہ بس اکتوبر کا انتظار کریں، ہماری بات ہوگئی ہے، سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ میں آتے ہی ان کا دھڑن تختہ کردوں گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات غلط تھی، جسٹس منصور علی شاہ ایسے جج نہیں ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر پھر کہانیاں گھڑی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ منصور علی شاہ بڑے ہی انڈیپنڈنٹ جج ہیں، لیکن پی ٹی آئی والوں نے ایسی بات کردی کہ اس کے بعد ایسی صورتحال پیدا ہوئی جو نامناسب تھی۔

Recent Posts

تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا

ڈالر کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہوگئی کراچی(قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے…

10 mins ago

کیا صوبائی حکومت نے سکیورٹی کے معاملے کو وفاق کے ساتھ اٹھایا ہے،پشاور ہائیکورٹ کے امن وامان سے متعلق کیس میں ریمارکس

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں امن وامان کی ابترصورتحال سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس…

10 mins ago

عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب اور زین قریشی کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان…

21 mins ago

بشری بی بی کی اچانک رہائی کے پیچھے کے محرکات منظر عام پر

عمران نیازی جیل میں ہی رہیں گے اور اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے لاہور(قدرت…

23 mins ago

سپریم کورٹ میں زیرالتوا ءمقدمات کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی…

29 mins ago

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آذربائیجان کی قومی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا…

32 mins ago