میں اب جلسے نہیں دھرنے کی کوشش کرنی چاہئے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دھرنا واحد آپشن ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا کہ قیادت اور ورکرز کے درمیان اعتماد کا بحران پیدا ہوا ہے، ہمیں احتجاج کا طریقہ کار تبدیل کرنا چاہئے، ہمیں اب جلسے نہیں دھرنے کی کوشش کرنی چاہئے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دھرنا واحد آپشن ہے، پھر ہم اسٹیبشلمنٹ سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ خود ہم سے بات کرے گی۔

نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران شیر افضل مروت اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر ہم دو تین لاکھ لوگ ڈی چوک لے آتے ہیں تو حکومت بانی کی رہائی کے مطالبے کو سنجیدہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کیلئے نہ موبیلائزیشن اور نہ سوشل میڈیا پر کوئی موٹی ویشن ہے، ہمارے پاس کوئی پلان بی اور سی نہیں ہوتا، ڈی چوک پر ایک دن مار کھائی اور احتجاج ختم کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں، ان کو احتجاج کرنے کی ضرورت کیا ہے، علی امین گنڈاپور اپنے کام سے کام رکھیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے 9 مئی سے 11 اپریل تک ڈیلیور کیا ہے، ہم تو جو مقام مقرر ہوتا تھا وہاں پہنچ جاتے تھے، یہ کیا کہ تاریخیں دینا پھر احتجاج مؤخر کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کی قیادت کے پیچھے لگا ہے، اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، جہلم میں ہمارے ورکرز نے لکھ کر دیا کہ فواد چوہدری کو لیا تو پارٹی چھوڑ دیں گے، فواد چوہدری فارغ آدمی ہے، اسمبلیوں سے استعفیٰ دلوانے میں یہ سب سے آگے تھا، اب کہتا ہے کہ بانی نے منع کیا ہے کہ تنقید نہ کرو، شاید بانی پی ٹی آئی نے اس سے خواب میں رابطہ کیا ہوگا۔

Recent Posts

سعودی ریال کا نیا ریٹ جاری

سعودی ریال 73.60 روپے پر خریدا اور 74.10 روپے پر بیچا جاتا رہا کراچی(قدرت روزنامہ)اوپن…

7 mins ago

تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا

ڈالر کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہوگئی کراچی(قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے…

18 mins ago

کیا صوبائی حکومت نے سکیورٹی کے معاملے کو وفاق کے ساتھ اٹھایا ہے،پشاور ہائیکورٹ کے امن وامان سے متعلق کیس میں ریمارکس

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں امن وامان کی ابترصورتحال سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس…

19 mins ago

عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب اور زین قریشی کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان…

30 mins ago

بشری بی بی کی اچانک رہائی کے پیچھے کے محرکات منظر عام پر

عمران نیازی جیل میں ہی رہیں گے اور اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے لاہور(قدرت…

31 mins ago

سپریم کورٹ میں زیرالتوا ءمقدمات کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی…

37 mins ago