چھبیس ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر ہوچکی ہے، لاہور ہائیکورٹ
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے چھبیس ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس نوعیت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ہوچکی ہے۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری نذیر احمد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چھبیس ویں ترمیم آئین پاکستان کے دیباچہ کے خلاف ہے۔ سنیارٹی کا اصول نظر انداز کر کے عدلیہ کی آزادی پر قدغن لگائی گئی۔
درخواست کے متن کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں ممبران اسمبلی اور وزراء کی شمولیت عدلیہ کی خودمختاری پر وار ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چھبیس ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ چھبیس ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر ہوچکی ہے۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…