بشری بی بی کی اچانک رہائی کے پیچھے کے محرکات منظر عام پر


عمران نیازی جیل میں ہی رہیں گے اور اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے
لاہور(قدرت روزنامہ)بشری بی بی کی اچانک رہائی کے* پیچھے کے محرکات جاننا ضروری ہے، بشری بی بی کو نو ماہ جیل میں رہنے کے بعد توشہ خانہ کیس ٹو کیس میں رہائی مل گئی اور وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اور کسی رخنے کے بنی گالا چلی گئی ہے جوکے سمجھنے والوں کے لیے کافی اہم ہے کیونکہ پہلے بھی بشریٰ بی بی جب جیل میں پہنچی تھی تو کچھ ہی دنوں کے بعد انہیں بنی گالا شفٹ کر دیا گیا تھا جس پر پی ٹی آئی کے اندرونی حلقوں کی طرف سے تنقید کے بعد وہ دوبارہ اڈیالہ جیل پہنچ گئی تھی۔
اب بھی بشریٰ بی بی یقیناً کسی نا کسی سمجھوتے کے تحت باہر آئی ہیں جس کی تفصیلات جلد منظرِ عام پر آ جائیں گی ، مقتدر حلقے بھی دیکھ رہے تھے کے اس وقت پی ٹی آئی بالکل مایوسی، انتشار اور تقسیم کا شکار ہے اور اگر کوئی پارٹی کا اپنا لیڈر سامنے نہیں آتا تو یہ بغیر کسی لیڈر کی پارٹی ملک کا بھی نقصان کروا دے گی اس لیے بشری باہر آ گئی ہے تاکہ پارٹی کی قیادت کو پیرا ٹروپر اور مفاد پرستون کے چنگل سے آزاد کروایا جائے جسمیں علیمہ خان وغیرہ بھی شامل ہیں- اسکی بھی سمجھ جلد آ جائے گی ۔لیکن اسکا ہر گز مطلب یہ نہیں ہے کے یہ سہولت عمران نیازی کو بھی حاصل ہوگی – عمران نیازی جیل میں ہی رہیں گے اور اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے
اب آپ دیکھیں گے کے پہلے سے ہی تقسیم پارٹی لیڈران اب بشریٰ بی بی کی چاپلوسی کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لیے ایک دوسرے کو ہی ایکسپوز کریں گے ۔

Recent Posts

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے اقامے منسوخ کرنے کا بڑا فیصلہ

سعودی عرب کی حکومت نے کچھ مخصوص ممالک کے شہریوں کے اقاموں کی تجدید روکنے…

4 mins ago

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور

صدر مملکت نے دونوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی اسلام…

22 mins ago

دنیا کا وہ ملک جو سب سے پہلے 6 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانا چاہتا ہے

بیجنگ (قدرت روزنامہ )دنیا میں 5 جی نیٹ ورک کو متعارف کرانے میں مدد فراہم…

27 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے نے عوام کی توجہ اپنی جانب…

33 mins ago

محسن نقوی کا لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ’سبق ‘ سکھانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس…

33 mins ago

نمرت کور نے ابھیشیک سے تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ نمرت کور نے اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ تعلق کی…

44 mins ago