دونوں رہنماﺅں میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکرحکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے پر بھی اتفاق کیاگیا،دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ قوم کو مہنگائی بے روزگاری سے نجات دلانے کیلئے گھروں سے نکلنا ہو گا،ملک بھر میں احتجاج، احتجاجی ریلیاں اور مارچ ہوں گے . . .
(قدرت روزنامہ)شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن نے مہنگائی کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ، دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ قوم کو مہنگائی بےروزگاری سے نجات دلانے کیلئے گھروں سے نکلنا ہو گا .
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمن کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماﺅں نے مہنگائی کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے،لیگی قیادت نے مہنگائی کیخلاف بھرپور تحریک چلانے کے فیصلے کی توثیق کر دی .
متعلقہ خبریں