’سلمان سے خوفزدہ ہوگئی تھی‘، فلم تیرے نام کی اداکارہ نے دلچسپ قصہ سنادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اندرا کرشن نے فلم تیرے نام کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے دلچسپ واقعے کا تذکرہ کیا جس میں وہ سلمان خان سے خوفزدہ ہوگئی تھیں۔

اداکارہ اندرا کرشن نے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں 2003 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم تیرے نام کے سیٹ پر پیش آئے دلچسپ واقعے کا تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے ‘تیرے نام ‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران میرے ساتھ مذاق کیا تھا جس سے میں خوفزدہ ہوگئی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے مذاقاً مجھے کہا کہ’اگر مجھے تھوڑا سا بھی لگا ناں اندرا، تو دیکھنا میں کیا کرتا ہوں، میں ہنگامہ مچا دوں گا۔’

اندرا کرشن نے بتایا کہ سلمان کی بات سن کے بہت ڈر گئی تھی کیونکہ مجھے فلم کے سین کیلئے سلمان کو تھپڑ مارنا تھا،میرے ہاتھ کانپنے لگ گئے تھے لیکن سلمان نے مجھے بہت پیار دیا، بہت آرام سے کام کیا،مجھے کبھی ایسا لگا ہی نہیں یہ سلمان خان ہے، ان کی بات ہی الگ ہے۔’

Recent Posts

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ میں بین اسٹوکس کےگھر چوری ہوئی

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…

5 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور سے لاہور پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…

6 hours ago

بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن،8خوارج ہلاک،میجر سمیت3جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…

6 hours ago

شادی کے 35 سال بعد علیحدگی کی خبروں پر فردوس جمال نے ردعمل دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…

6 hours ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: 33 ویں پیشی پربھی تفتیشی افسرپر جرح مکمل نہ ہوسکی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…

6 hours ago

جوڈیشل کمیشن، سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…

7 hours ago