سموگ پر دونوں پنجاب کو ملکر اقدامات کرنا ہونگے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سموگ کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا عندیہ دے دیا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ سموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی ہے اور سموگ کے معاملے پر پاک بھارت ڈپلومیسی کی ضرورت ہے، جب تک دونوں پنجاب مل کر اقدام نہیں کرتے ہم سموگ سے نہیں لڑ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ سوچ رہی ہوں سموگ کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباددیتے ہوئے اقلیتوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی، کسی نے انہیں تکلیف پہنچانے کی کوشش کی تو مریم نواز ساتھ کھڑی ہوگی، اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیں، ان کا تحفظ اور احترام حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی تفریق کے بغیر ہم سب پاکستانی ہیں۔
مریم نواز نے 1400 خاندانوں کو دیوالی پر 15 ہزار روپے کا تحفہ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اقلیتوں کے فنڈز کو دگنا کررہے ہیں، 20 دسمبر تک مینارٹی کارڈ لانچ کرنا ہے، اقلیتوں کو 3 ماہ میں ساڑھے 10 ہزار روپے ملیں گے۔

Recent Posts

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ میں بین اسٹوکس کےگھر چوری ہوئی

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…

5 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور سے لاہور پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…

6 hours ago

بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن،8خوارج ہلاک،میجر سمیت3جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…

6 hours ago

شادی کے 35 سال بعد علیحدگی کی خبروں پر فردوس جمال نے ردعمل دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…

6 hours ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: 33 ویں پیشی پربھی تفتیشی افسرپر جرح مکمل نہ ہوسکی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…

6 hours ago

جوڈیشل کمیشن، سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…

7 hours ago