اننیا پانڈے کا نیا بوائے فرینڈ کون؟ سابق ماڈل نے محبت کا اظہار کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کئی روز سے اپنے نئے بوائے فرینڈ واکر بلانکو کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں جس کی اب تصدیق ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی سابق ماڈل واکر بلانکو ہی بالی وڈ اداکارہ کے نئے بوائے فرینڈ ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اور اننیا کے تعلق کی تصدیق کی جب کہ انہوں نے اننیا سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واکر نے اننیا کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارک باد پیش کی اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے لیے بہت خاص قرار دیا۔

اسی حوالے سے اننیا کی والدہ اداکارہ بھاونا پانڈے سے بیٹی کی ڈیٹنگ لائف کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ جب میں نوجوان تھی تو مجھے بھی بہت سے لوگوں کے ساتھ جوڑا گیا تھا لیکن اس وقت خبروں کی سرخیاں نہیں بنیں اور یہ ہی فرق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے اننیا کو اپنی زندگی کو معمول کے مطابق گزارنا چاہیے جیسا کہ میں یا آپ گزار رہے ہیں، جس دن اننیا شادی کرنے کا فیصلہ کرے گی اور مجھے کہے گی اس دن میں شاید جذباتی ہو جاؤں اور مجھے احساس ہو جائے لیکن اس سے پہلے میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ وہ اچھا وقت گزارے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اننیا پانڈے بالی وڈ اداکار آدتیہ رائے کپورکے ساتھ تعلق میں تھیں تاہم رواں سال کے آغاز میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔

Recent Posts

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ میں بین اسٹوکس کےگھر چوری ہوئی

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…

5 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور سے لاہور پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…

6 hours ago

بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن،8خوارج ہلاک،میجر سمیت3جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…

6 hours ago

شادی کے 35 سال بعد علیحدگی کی خبروں پر فردوس جمال نے ردعمل دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…

6 hours ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: 33 ویں پیشی پربھی تفتیشی افسرپر جرح مکمل نہ ہوسکی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…

6 hours ago

جوڈیشل کمیشن، سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…

7 hours ago