ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ نمرت کور نے اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔
ابھیشیک سے غیر ازدواجی تعلق اور ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آنے کے بعد اب نمرت کور نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس طرح کی باتوں کو روکنا ناممکن ہے، میں کچھ بھی کہوں لوگ پھر بھی وہی کہیں گے جو وہ چاہتے ہیں، اس لئے ایسی باتوں کو روکنا ممکن نہیں ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ لیکن میں اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنے کو ترجیح دیتی ہوں۔
سٹار کپل ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کا رشتہ گزشتہ کئی عرصے سے مشکلات کاشکار ہے جہاں جوڑی کئی ماہ سے ایک ساتھ نہیں دیکھی گئی وہیں آئے روز نت نئی طلاق کی افواہیں ایشوریا ابھیشیک کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند مداحوں کو افسردہ کردیتی ہیں۔
کچھ روز قبل بھارتی میڈیا پرشیئر کی گئی ریڈٹ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سٹار جوڑی کی علیحدگی کی وجہ ابھیشیک کا مبینہ غیر ازدواجی تعلق ہے، ان کا فلم ’دسوی‘ کی اداکارہ نمرت کور کے ساتھ غیر ازدواجی تعلق جوڑے کے درمیان علیحدگی کی وجہ بنا جس کے بعد دونوں شخصیات نے ایک دوسرے سے راستے جدا کرلئے۔
پوسٹ میں مزیدکہاگیاتھا کہ ’ابھیشیک بچن نے نمرت کور سے غیر ازدواجی تعلق قائم کرکے ایشوریا کو دھوکا دیا، مبینہ طور پر ابھیشیک نمرت کور کیلئے سنجیدہ ہوگئے تھے لیکن جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے ایشوریا کے پاس واپس آنے کی کوشش کی لیکن اداکارہ نے اس کی اجازت نہیں دی اور راستے الگ کرلئے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نےانسولین کی فراہمی بارے نئے ایس او پیز جاری…
بانی پی ٹی آئی کو بھجوائے گئے 7 ناموں میں کوئی وکیل شامل نہیں،ذرائع اسلام…
یہ ناقابل تصور ہے کہ سپریم کورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق چھین لے،جسٹس اطہر من…
ملزمان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرائیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی…
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید سرمایہ کاری کے اعلان پر سعودی عرب سے اظہار تشکر…
دانیہ شاہ کا عامر لیاقت سے نکاح کا ریکارڈ نادرا سسٹم میں موجود نہیں ہے،…