اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور


صدر مملکت نے دونوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت خصوصی عدالت (اوور سیز پاکستانی پراپرٹی) بل 2024 اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔
صدر آصف علی زرداری نے خصوصی عدالت اوور سیز پاکستانی پراپرٹی بل 2024 کی منظوری دے دی، صدر مملکت نے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دے دی، دونوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی۔
نئے قانون کے تحت وفاقی حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کے قانون کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے ساتھ خصوصی عدالتیں قائم کرے گی۔
خصوصی عدالتوں میں سمندر پار پاکستانی غیر منقولہ جائیداد کے حوالے سے درخواستیں دائر کرسکیں گے، عدالتوں کے جج کے پاس ڈسٹرکٹ کورٹ جج کے اختیار ہوں گے-
نئے قانون کے تحت الیکٹرانک طریقے سے بھی درخواستیں فائل کی جا سکیں گی، اگر جوابدہ عدالت میں دوسری بار بھی نہیں آتا تو عدالت جوابدہ کی عدم موجودگی میں کارروائی کرے گی-
سمندر پار پاکستانیون کیلئے خصوصی عدالت فریق کو شواہد دینے کیلئے دو سے زائد مواقع نہیں دے گی، سمندرپار پاکستانی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اجازت ہوگی-
نئے قانون کے تحت عدالت درخواست 90 روز کے اندر نمٹائے گی، متاثرہ شخص 15 روز کے اندر ہائی کورٹ میں اپیل کر سکے گا جو 90 روز میں اپیل نمٹائے گی-عدالت جوابدہ کو پراپرٹی ٹرانسفر کرنے سے روکے گی، پراپرٹی کو متاثرہ فریق کو ٹرانسفر کرے گی، درخواست پر فیصلے تک پراپرٹی ٹرانسفر کی ممانعت ہو گی۔
واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو ایوانِ بالا (سینیٹ) نے خصوصی عدالت (اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی) ایکٹ 2024 منظور کر لیا تھا۔
یہ بل وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے پیش کیا جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کے فوری اور مؤثر حل کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
قبل ازیں 17 اکتوبر کو سینیٹ نے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔

Recent Posts

سردیوں سے قبل ہی عوام پر گیس بم گرادیاگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ…

1 min ago

انسولین اب ہر کسی کو نہیں ملے گی، نئی سخت پابندیاں عائد

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نےانسولین کی فراہمی بارے نئے ایس او پیز جاری…

19 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے لیے 7 نام تجویز کردیئے

بانی پی ٹی آئی کو بھجوائے گئے 7 ناموں میں کوئی وکیل شامل نہیں،ذرائع اسلام…

33 mins ago

آئین ریاست کو ایسی قانون سازی سے روکتا ہے جو بنیادی حقوق کو ختم یا محدود کرے،جسٹس اطہر من اللہ

یہ ناقابل تصور ہے کہ سپریم کورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق چھین لے،جسٹس اطہر من…

48 mins ago

لندن میں جسٹس فائز کی گاڑی پر حملے میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ منسوخی کا حکم

ملزمان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرائیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی…

1 hour ago

سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید سرمایہ کاری کے اعلان پر سعودی عرب سے اظہار تشکر…

2 hours ago