اہم اجزاء کی کمی ٹانگوں کے مسائل میں مبتلا کر سکتی ہے


ریسٹ لیس لیگز سنڈروم ایک اعصابی بیماری ہے جس سے ٹانگوں میں بے چینی کا احساس ہوتا ہے اور ٹانگوں کو حرکت دینی پڑتی ہے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک برطانوی معالج کے مطابق بی 12 یا آئرن کی کمی ریسٹ لیس لیگز سنڈروم کی کیفیت میں مبتلا ہونے یا اس کے بدتر ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔
ریسٹ لیس لیگز سنڈروم ایک اعصابی بیماری ہے جس سے ٹانگوں میں بے چینی کا احساس ہوتا ہے اور ٹانگوں کو حرکت دینی پڑتی ہے۔
برطانیہ کے ڈاکٹر آصف احمد نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اس کے متعلق وضاحت دیتے ہوئے اس مسئلے کی علامات کے متعلق بتایا جو کسی کو بھی کسی بھی عمر میں متاثر کر سکتی ہیں۔
ڈاکٹر آصف کا کہنا تھا کہ ریسٹ لیس لیگز کی مختلف علامات ہو سکتی ہیں جن معمولی سی جھنجھلاہٹ سے لے کر ڈپریشن، بے چینی اور نیند میں کمی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کیفیت کی تشخیص بہت پیچیدہ ہے لیکن اس کی تشخیص کے لیے درج ذیل معیار کو پرکھنا لازمی ہوگا:
ٹانگوں کو حرکت دینے کی بے قابو طلب جس کا تعلق ناخشگوار احساسات سے ہوسکتا ہے جیسا کہ پیروں میں سوئیاں چبھنا۔
یہ علامات اس وقت زیادہ شدت اختیار کر جاتی ہیں جب آپ آرام کر رہے ہوتے ہیں۔
جب آپ حرکت کرنا یا چلنا شروع کرتے ہیں تو یہ علامات جزوی طور پر یا مکمل طور پر ٹھیک ہو جاتی ہیں۔
یہ علامات رات کے وقت میں زیادہ خراب ہوتی ہیں۔
بلڈ ٹیسٹ یا معائنے کے کسی اور طریقے سے کوئی اور سبب سامنے نہیں آ سکتا۔
جہاں زیادہ تر کیسز میں اس کا کوئی واضح سبب سامنے نہیں آتا ہے، وہیں بعض اوقات اس کا تعلق جس میں کچھ اجزاء اور وٹامن کی کمی سے ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر آصف نے بتایا کہ ماہرین یہ جانتے ہیں کہ کیا چیز اس کیفیت کا سبب یا اس کے بدتر ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔ ان میں آئرن یا بی 12 کی کمی، حمل یا کچھ ادویات کا استعمال شامل ہے۔

Recent Posts

انسولین اب ہر کسی کو نہیں ملے گی، نئی سخت پابندیاں عائد

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نےانسولین کی فراہمی بارے نئے ایس او پیز جاری…

18 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے لیے 7 نام تجویز کردیئے

بانی پی ٹی آئی کو بھجوائے گئے 7 ناموں میں کوئی وکیل شامل نہیں،ذرائع اسلام…

32 mins ago

آئین ریاست کو ایسی قانون سازی سے روکتا ہے جو بنیادی حقوق کو ختم یا محدود کرے،جسٹس اطہر من اللہ

یہ ناقابل تصور ہے کہ سپریم کورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق چھین لے،جسٹس اطہر من…

46 mins ago

لندن میں جسٹس فائز کی گاڑی پر حملے میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ منسوخی کا حکم

ملزمان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرائیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی…

1 hour ago

سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید سرمایہ کاری کے اعلان پر سعودی عرب سے اظہار تشکر…

2 hours ago

بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کیخلاف فتویٰ نکلوا لیا

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت سے نکاح کا ریکارڈ نادرا سسٹم میں موجود نہیں ہے،…

2 hours ago