دانیہ شاہ کا عامر لیاقت سے نکاح کا ریکارڈ نادرا سسٹم میں موجود نہیں ہے، نہ ہی وہ عامر لیاقت کی وراثت میں حقدار ہیں
کراچی(قدرت روزنامہ)معروف ٹی وی میزبان اور مذہبی اسکالر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے شوہر کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کیخلاف فتویٰ نکلوا لیا ہے۔
بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر پر ایک پبلک نوٹس شیئر کیا ہے جس میں تمام میڈیا پلیٹ فارمز اور ان کے چاہنے والوں سے درخواست کی گئی ہے کہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ پکارا جائے۔
بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کیلئے باقاعدہ طور پر فتویٰ نکلوایا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی وفات سے قبل ان سے طلاق لے چکی تھیں اس لئے انہیں عامر لیاقت کی بیوہ نہیں کہا جاسکتا۔
نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ کا عامر لیاقت سے نکاح کا ریکارڈ نادرا سسٹم میں موجود نہیں ہے، نہ ہی وہ عامر لیاقت کی وراثت میں حقدار ہیں جبکہ اب وہ حکیم شہزاد سے شادی بھی کر چکی ہیں لہذا اب انہیں مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ نہ کہا جائے۔
واضح رہے کہ بشریٰ اقبال اور ان کی بیٹی نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کے انتقال کے بعد نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے الزام میں انہیں موت کی وجہ قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف مقدمہ بھی کیا تھا تاہم عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔ جہاں وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ…
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نےانسولین کی فراہمی بارے نئے ایس او پیز جاری…
بانی پی ٹی آئی کو بھجوائے گئے 7 ناموں میں کوئی وکیل شامل نہیں،ذرائع اسلام…
یہ ناقابل تصور ہے کہ سپریم کورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق چھین لے،جسٹس اطہر من…