لندن میں جسٹس فائز کی گاڑی پر حملے میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ منسوخی کا حکم


ملزمان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرائیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ افسوس ناک ہے، نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فوری اقدامات اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کو ہدایت دی ہے کہ فوٹیجز کے ذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے، حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی، حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ جنہوں نے حملہ کیا ان کی شہریت منسوخ کرنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے گی، شہریت منسوخی کا کیس منظوری کے لیے کابینہ بھیجا جائے گا، کسی کو بھی اس طرح کے حملے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی کار پر بھی حملہ ہوا ہے ہم اس واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو دھمکیوں کا سامنا تھا تو سکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی۔

Recent Posts

عمران خان کی رہائی کیسے ہوگی؟شیر افضل مروت کا پلان بی سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago

وفاقی ملازمین کے گھر کے کرائے کے الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی تیاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔ جہاں وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے…

2 hours ago

سردیوں سے قبل ہی عوام پر گیس بم گرادیاگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ…

2 hours ago

انسولین اب ہر کسی کو نہیں ملے گی، نئی سخت پابندیاں عائد

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نےانسولین کی فراہمی بارے نئے ایس او پیز جاری…

2 hours ago

پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے لیے 7 نام تجویز کردیئے

بانی پی ٹی آئی کو بھجوائے گئے 7 ناموں میں کوئی وکیل شامل نہیں،ذرائع اسلام…

3 hours ago

آئین ریاست کو ایسی قانون سازی سے روکتا ہے جو بنیادی حقوق کو ختم یا محدود کرے،جسٹس اطہر من اللہ

یہ ناقابل تصور ہے کہ سپریم کورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق چھین لے،جسٹس اطہر من…

3 hours ago