آئین ریاست کو ایسی قانون سازی سے روکتا ہے جو بنیادی حقوق کو ختم یا محدود کرے،جسٹس اطہر من اللہ


یہ ناقابل تصور ہے کہ سپریم کورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق چھین لے،جسٹس اطہر من اللہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا ہے کہ آئین ریاست کو ایسی قانون سازی سے روکتا ہے جو بنیادی حقوق کو ختم یا محدود کرے۔
سپریم کورٹ میں معلومات تک رسائی کے کیس میں جسٹس اطہرمن اللہ کا اردو میں اضافی نوٹ جاری کردیا گیا۔ نوٹ کے متن کے مطابق درست ہے آرٹیکل 19اے کے بنیادی حق کا استعمال مناسب پابندیوں کے تابع ہے۔ مناسب پابندیوں کی اصطلاح مگر پارلیمان کو آئینی حق کا دائرہ محدود کرنے کا اختیارنہیں دیتی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے لکھا کہ آرٹیکل8 ریاست کو ایسی قانون سازی سے روکتا ہے جوبنیادی حقوق کوختم یامحدود کرے، سپریم کورٹ بنیادی حقوق کے تناظر میں دیگراداروں کے اقدامات کا عدالتی جائزہ لیتی ہے، یہ ناقابل تصورہے کہ سپریم کورٹ شہریوں کےبنیادی حقوق چھین لے۔
اضافی نوٹ کے مطابق عوام یہ سمجھیں کہ بنیادی حقوق کے محافظ خود حقوق محدود کرنے میں ملوث ہیں توان کا اعتماد ختم ہوجائے گا، عوامی اعتماد ختم ہوا تو عدلیہ کی آزادی کمزور پڑ جائے گی۔ سپریم کورٹ کے پاس تلوار یا خزانے کا کوئی کنٹرول نہیں، سپریم کورٹ کی قوت صرف عوام کا اعتماد ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے مزید لکھا کہ معلومات تک رسائی کا حق بدعنوانی کےخلاف ایک قلعہ ہے، ججز،ملازمین کی مراعات سپریم کورٹ کا بجٹ عوامی اہمیت کے حامل اور شہریوں کی دلچسپی کے موضوع ہیں، شہریوں کو معلومات کی فراہمی کیلئے درخواست دائر کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہونی چاہیے، معلومات تک رسائی کے قانون کو سختی سے نافذ کیا جائے۔

Recent Posts

عمران خان کی رہائی کیسے ہوگی؟شیر افضل مروت کا پلان بی سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ…

1 hour ago

وفاقی ملازمین کے گھر کے کرائے کے الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی تیاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔ جہاں وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے…

2 hours ago

سردیوں سے قبل ہی عوام پر گیس بم گرادیاگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ…

2 hours ago

انسولین اب ہر کسی کو نہیں ملے گی، نئی سخت پابندیاں عائد

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نےانسولین کی فراہمی بارے نئے ایس او پیز جاری…

2 hours ago

پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے لیے 7 نام تجویز کردیئے

بانی پی ٹی آئی کو بھجوائے گئے 7 ناموں میں کوئی وکیل شامل نہیں،ذرائع اسلام…

2 hours ago

لندن میں جسٹس فائز کی گاڑی پر حملے میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ منسوخی کا حکم

ملزمان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرائیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی…

3 hours ago