پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے لیے 7 نام تجویز کردیئے


بانی پی ٹی آئی کو بھجوائے گئے 7 ناموں میں کوئی وکیل شامل نہیں،ذرائع
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں شمولیت کے لئے بانی پی ٹی آئی کو 7 نام تجویز کردیئے۔ عمران خان کو بھجوائے گئے چار ایم این ایز اور تین سینیٹرز کے ناموں میں کوئی وکیل شامل نہیں۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے لیے بانی پی ٹی آئی کو بانی پی ٹی آئی کو 4 ایم این ایز اور 3 سینیٹر کے نام بھجوائے گئے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے عمر ایوب ،اسد قیصر، علی محمد خان ،عامر ڈوگر کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ سینیٹ سے شبلی فراز ،محسن عزیز اور عون عباس بپی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے اپوزیشن کا ایک ایک رکن شامل ہوگا، بانی پی ٹی آئی 2 ناموں کی منظوری دیں گے، وہی نام اسپیکر کو بھیجے جائیں گے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پارلیمانی پارٹی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی تائید کی جبکہ ملک بھر میں جلسوں کے شیڈول سمیت احتجاجی تحریک کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

Recent Posts

عمران خان کی رہائی کیسے ہوگی؟شیر افضل مروت کا پلان بی سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ…

9 mins ago

وفاقی ملازمین کے گھر کے کرائے کے الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی تیاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔ جہاں وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے…

20 mins ago

سردیوں سے قبل ہی عوام پر گیس بم گرادیاگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ…

31 mins ago

انسولین اب ہر کسی کو نہیں ملے گی، نئی سخت پابندیاں عائد

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نےانسولین کی فراہمی بارے نئے ایس او پیز جاری…

50 mins ago

آئین ریاست کو ایسی قانون سازی سے روکتا ہے جو بنیادی حقوق کو ختم یا محدود کرے،جسٹس اطہر من اللہ

یہ ناقابل تصور ہے کہ سپریم کورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق چھین لے،جسٹس اطہر من…

1 hour ago

لندن میں جسٹس فائز کی گاڑی پر حملے میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ منسوخی کا حکم

ملزمان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرائیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی…

2 hours ago