سردیوں سے قبل ہی عوام پر گیس بم گرادیاگیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے گیس کی قیمتوں میں 54 فیصد اضافے کی درخواست کر دی تاکہ مالی سال 2025 میں اپنے ریونیو کے اہداف کو حاصل کر سکے۔
یادرہے کہ گیس کی قیمتوں میں سال میں دو بار نظر ثانی کی جاتی ہے، جس کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کرتی ہے اور حکومت اس بنیاد پر مختلف کیٹیگری کے لیے صارفین کی قیمتیں مقرر کرتی ہے۔
اوگرا نے ایس ایس جی سی کی 669 روپے فی یونٹ (میٹرک ملین برٹش تھرمل یونٹ) یا 53.5 فیصد اضافے کی درخواست پر 8 نومبر کو سماعت کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ایس این جی پی یل کی جانب سے 3.66 فیصد یا 64 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی درخواست پر سماعت 5 نومبر کو منعقد ہوگی۔
ایس این جی پی ایل نے 15 اکتوبر کو ایک درخواست جمع کرائی ہے، اس کے بعد 18 اکتوبر کو مالی سال 2025 کے لیے اپنی آمدنی کی ضرورت پر مبنی تخمینے کے جائزے کے لیے ایک ترمیم شدہ پٹیشن جمع کرائی۔
کمپنی نے آمدنی میں 20 ارب 85 کروڑ روپے شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے، جس میں ایل پی جی ایئر مکس پروجیکٹ کی مد میں48 کروڑ 90 لاکھ روپے بھی شامل ہیں، جس کے نتیجے میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے اوسط مقررہ قیمت میں 64.16 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ مانگا ہے۔
ادھر، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے مالی سال 2025 کے دوران آمدنی میں 140 ارب روپے شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے، کراچی میں مقیم کمپنی نے اوسط مقررہ قیمت میں 669.07 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ طلب کیا ہے، جو اس کی موجود قیمت ایک ہزار 251 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 920 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک لے جائے گا۔

Recent Posts

عمران خان کی رہائی کیسے ہوگی؟شیر افضل مروت کا پلان بی سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ…

1 min ago

وفاقی ملازمین کے گھر کے کرائے کے الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی تیاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔ جہاں وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے…

12 mins ago

انسولین اب ہر کسی کو نہیں ملے گی، نئی سخت پابندیاں عائد

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نےانسولین کی فراہمی بارے نئے ایس او پیز جاری…

42 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے لیے 7 نام تجویز کردیئے

بانی پی ٹی آئی کو بھجوائے گئے 7 ناموں میں کوئی وکیل شامل نہیں،ذرائع اسلام…

55 mins ago

آئین ریاست کو ایسی قانون سازی سے روکتا ہے جو بنیادی حقوق کو ختم یا محدود کرے،جسٹس اطہر من اللہ

یہ ناقابل تصور ہے کہ سپریم کورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق چھین لے،جسٹس اطہر من…

1 hour ago

لندن میں جسٹس فائز کی گاڑی پر حملے میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ منسوخی کا حکم

ملزمان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرائیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی…

1 hour ago