اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔ جہاں وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا پلان تیار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ ایک سے دس تک کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 100فی صد اضافے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ گریڈ گیارہ سے سولہ تک کے ملازمین کے لیے 75فیصد اور گریڈ سترہ سے بائیس تک کےافسروں کے لیے 50فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گریڈ ایک اور دو کے اسلام آباد کے ملازمین کیلئے ماہانہ سیلنگ 14058روپے اور دیگر شہروں کیلئے 13182روپے تجویز کیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ تین سے چھ کے ملازمین کیلئے اسلام آباد کی سیلنگ 21960روپے اور دیگر شہروں کیلئے 19308روپے ہوگی۔
فارمولا منظوری کیلئے فنانس ڈویژن کو بھیج دیا گیا ہے تاہم حتمی منظوری وزیراعظم شہبازشریف دیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان ہر میدان میں اینٹ…
لاہور (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت میں…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں خوارج کے خلاف ایک…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی…
کراچی (قدرت روزنامہ)عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفرا اسٹرکچر قاضی جواد احمد کا کہنا ہے کہ…