عمران خان کی رہائی کیسے ہوگی؟شیر افضل مروت کا پلان بی سامنے آگیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ قیادت اور ورکرز کے درمیان اعتماد کا بحران پیدا ہوا ہے، ہمیں احتجاج کا طریقہ کار تبدیل کرنا چاہئے، ہمیں اب جلسے نہیں دھرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر ہم دو تین لاکھ لوگ ڈی چوک لے آتے ہیں تو حکومت بانی کی رہائی کے مطالبے کو سنجیدہ لے گی۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کیلئے نہ موبیلائزیشن اور نہ سوشل میڈیا پر کوئی موٹی ویشن ہے، ہمارے پاس کوئی پلان بی اور سی نہیں ہوتا، ڈی چوک پر ایک دن مار کھائی اور احتجاج ختم کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں، ان کو احتجاج کرنے کی ضرورت کیا ہے، علی امین گنڈاپور اپنے کام سے کام رکھیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے 9 مئی سے 11 اپریل تک ڈیلیور کیا ہے، ہم تو جو مقام مقرر ہوتا تھا وہاں پہنچ جاتے تھے، یہ کیا کہ تاریخیں دینا پھر احتجاج مؤخر کردیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری پی ٹی آئی کی قیادت کے پیچھے لگا ہے، اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، جہلم میں ہمارے ورکرز نے لکھ کر دیا کہ فواد چودھری کو لیا تو پارٹی چھوڑ دیں گے، فواد چودھری فارغ آدمی ہے، اسمبلیوں سے استعفیٰ دلوانے میں یہ سب سے آگے تھا، اب کہتا ہے کہ بانی نے منع کیا ہے کہ تنقید نہ کرو، شاید بانی پی ٹی آئی نے اس سے خواب میں رابطہ کیا ہوگا۔

Recent Posts

پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا، سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان ہر میدان میں اینٹ…

12 mins ago

جماعت اسلامی نے پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت میں…

15 mins ago

سیکیورٹی فورسز کا ضلع ژوب میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں خوارج کے خلاف ایک…

32 mins ago

موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج، دنیا ہمارے جیسے ممالک کی مدد کرے: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی…

1 hour ago

سندھ میں تعلیم کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے، مفتاح اسماعیل

کراچی (قدرت روزنامہ)عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا…

1 hour ago

قذافی سٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کا کام 45 فیصد مکمل کر لیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفرا اسٹرکچر قاضی جواد احمد کا کہنا ہے کہ…

1 hour ago