عمران خان نے واضح کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کرینگے، علیمہ خان

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان واضح کہتے ہیں کہ ڈیل نہیں کریں گے، آج پھر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو ان کے ساتھ ہوا وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، دس دن انکو 6/8 کے کمرے میں کس کے ایما پر رکھا گیا، دس دن تک ان کو صرف ایک گھنٹے کیلیے باہر آنے کی اجازت تھی، 3 ہفتے اپنی فیملی اور وکلاء سے بھی ملنے کی اجازت نہ تھی، انہیں ناقص کھانا دیا جاتا رہا۔ بانی پی ٹی آئی عالمی سطح کا لیڈر ہے اس طرح کا سلوک تو سزائے موت کے قیدیوں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ رول آف لاء اور حقیقی آزادی کیلئے جہاد کر رہے ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے قوم کو پیغام دیا کہ میں ملٹری کورٹس سمیت اور ظلم بھی آپ کی خاطر سہہ لوں گا مگر جھکوں گا نہیں، میرا پیغام دیا کہ اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں کیونکہ یہی وقت ہے،انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ جاؤں گا اور دونوں جیل سپرنٹنڈنٹس کو بھی فریق بناؤں گا۔

Recent Posts

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ میں بین اسٹوکس کےگھر چوری ہوئی

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…

5 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور سے لاہور پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…

6 hours ago

بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن،8خوارج ہلاک،میجر سمیت3جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…

6 hours ago

شادی کے 35 سال بعد علیحدگی کی خبروں پر فردوس جمال نے ردعمل دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…

6 hours ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: 33 ویں پیشی پربھی تفتیشی افسرپر جرح مکمل نہ ہوسکی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…

6 hours ago

جوڈیشل کمیشن، سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…

7 hours ago