وزیراعظم شہباز شریف کی دو روزہ سرکاری دورے پر قطر آمد

دوحہ (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر مملکت محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے ان کا استقبال کیا۔

قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھا۔اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفود ملاقات کریں گے، وزیراعظم قطر میوزیم میں منظر آرٹ ایگزیبیشن کا افتتاح بھی کریں گے۔وفاقی وزراء خواجہ آصف،جام کمال، محمد اورنگزیب اور عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے ریاض سے قطر روانہ ہوئے تو ریاض کے نائب گورنر شہزادہ عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو الوداع کیا۔

پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور پاکستانی و سعودی اعلیٰ سفارتی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم نے ریاض میں آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشییٹیو میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب بھی کیا۔ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی دو طرفہ ملاقات ہوئی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago