مہنگائی سے نجات کیلئے قوم کو گھروں سے نکلنا ہوگا: فضل الرحمان ۔۔مظاہروں کا اعلان

(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )نے مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کردیا،مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں،آئے روز مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں،ملک بھر میں 2 ہفتے کیلئے مظاہروں کا اعلان کرتے ہیں ، ہر ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے کئے جائیں گے مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں بھرپور مہم چلائی جائے گی ۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک سے عام آدمی کی چیخ و پکار آسمان کو پہنچ رہی ہے ،آئے روز مہنگائی بم گرائے جارہے ہیں ،عام آدمی خودکشیوں پر مجبور ہوگیا ہے، پی ڈی ایم کے موثر اقدام کی ضرورت تھی، ہم اگلے دو ہفتوں کے لئے پورے ملک میں مظاہروں کا اعلان کررہے ہیں ،بارہ ربیع الاول کی تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ہر ضلعی ہیڈکوارٹرز سے مظاھرے کیے جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ڈی ایم کی صوبائی اور ضلعی تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سے رابطہ کریں ،پی ڈی ایم اس کے بعد اگلے مرحلہ کا اعلان کرے گی ،مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں بھرپور مہم چلائی جائے گی۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ کل مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں سربراہ اجلاس ہوگا،جس میں مہنگائی سمیت دیگر امور پر فیصلے کئے جائیں گے،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مہنگائی سے نجات کے لئے قوم کو گھروں سے نکلنا ہوگا،پی ڈی ایم ہر محاذ پر لڑنے کیلئے تیار ہے،پوری قوم سے اپیل ہے ان مظاہروں اور مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔

ان کاکہناتھا کہ ہم ایسے حکمرانوں کو جو قوم کے لئے عذاب ہیں انہیں مزید مسلط نہیں ہونے دینا چاہتے،انہوں نے کہاکہ ملکی قرضے بڑھ گئے ہیں،معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد سے زیرو ہوگیا،کرپٹ جعلی حکمرانوں کو قوم پر مسلط ہونے کا حق نہیں،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عوام پٹرولیم مصنوعات کے بوجھ تلے دب گئے ہیں،پندرہ جون سے ابتک تیس روپے ستر پیسے پٹرول بڑھ گیا ہے،حکومت ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ کی بجائے آئی ایم ایف کی چوکیدار بن گئی ہے،قوم کی قیادت غلامانہ ذہنیت کے لوگوں کے پاس ہے،حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کی چراگاہ بنادیا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ پی ڈی ایم کہہ چکی کہ سلیکٹڈ نااہل اور نالائق حکومت ناکام ہوچکی،کرپٹ ترین حکومت ہے ، کون ذمہ دار سلیکٹڈ یا سلیکٹرز،پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے تمام اشیا سو فیصد مہنگی ہوگئی ہیں۔

Recent Posts

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

7 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

35 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

47 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

57 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

1 hour ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

2 hours ago