قذافی سٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کا کام 45 فیصد مکمل کر لیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفرا اسٹرکچر قاضی جواد احمد کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کا کام 45 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔قاضی جواد احمد نے چیمپئِنز ٹرافی 2025ء کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری اپ گریڈیشن کے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن کے مطابق کام کر رہے ہیں] ہم نے مرحلہ وار کام مکمل کرنے کی جو تاریخیں مقرر کر رکھی ہیں، ان سے آگے چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک اپ گریڈیشن کا 45 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، پویلین کی بلڈنگ کا کام اب فنشنگ کی طرف جا رہا ہے کالمز کی تعداد 260 ہے 120 مکمل کر چکے ہیں۔قاضی جواد احمد نے کہا کہ باقی کالمز آٹھ دس روز میں کام مکمل ہو جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات کے حوالے سے آئی سی سی کا وفد 10، 11 اور 12 نومبر کو یہاں ہو گا، وفد انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ دیگر پروگرامز میں بھی شریک ہو گا۔

Recent Posts

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ میں بین اسٹوکس کےگھر چوری ہوئی

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…

23 mins ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور سے لاہور پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…

33 mins ago

بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن،8خوارج ہلاک،میجر سمیت3جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…

43 mins ago

شادی کے 35 سال بعد علیحدگی کی خبروں پر فردوس جمال نے ردعمل دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…

55 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: 33 ویں پیشی پربھی تفتیشی افسرپر جرح مکمل نہ ہوسکی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن، سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…

2 hours ago