کراچی (قدرت روزنامہ)عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیم کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے .
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح تک ملنے چاہئیں، اہم اختیارات بلدیاتی اداروں کو ملنا چاہیے .
سابق وزیر خزانہ نے کہا ہمیں سی پیک سے جو فائدہ اٹھانا چاہیے تھا وہ نہیں اٹھایا، انٹرنیٹ کے مسائل ہوتے رہتے ہیں .
انہوں نے کہا یہ شارک بار بار ہمارے کیبل کو ہی کھا جاتی ہے . ساتھ میں ایک اور ملک کا کیبل جاتا ہے اسے کچھ نہیں ہوتا .
مفتاح اسماعیل نے کہا معیشت میں سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا نظام ہے، ہماری جنریشن نے آپ لوگوں کے ساتھ زیادتی کی ہے . جو مواقع ہمیں حاصل تھے وہ آپ کو نہیں ہیں .
. .