اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری دے دی ہے۔
آج نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عمر ایوب اور شبلی فراز کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے،گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں شمولیت کیلئے سات ناموں کی فہرست تیار کی گئی تھی، ابتدائی فہرست میں بیرسٹر گوہر، بیرسٹرعلی ظفر، بیرسٹر عمیر نیازی، عمر ایوب، اسد قیصر، لطیف کھوسہ اور علی محمد خان کا نام شامل تھا لیکن اب جوڈیشل کمیشن کیلئے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹ سے سید شبلی فراز کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔پی ٹی آئی کل دونوں نام اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو ارسال کرے گی۔حکومتی اتحاد کی جانب سے پیپلز پارٹی سے بلاول بھٹو اور ن لیگ کی جانب سے عرفان صدیقی کا نام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہناہے کہ جوڈیشل کمیشن کیلئے ابھی تک نام موصول نہیں ہوئے ہیں، پارٹیوں کی جانب سے سپیکر کو نام موصول ہونے پر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان ہر میدان میں اینٹ…