راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں آٹھ خوارج مارے گئے، جبکہ سات خوارج زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سدھنوتی کے 31 سالہ میجر عاطف خلیل بہادری سے لڑتے ہوئے اپنے دو جوانوں کے ساتھ شہید ہوگئے، دیگر شہداء میں ضلع کرک کے 36 سالہ نائیک آزاد اللہ اور لیہ کے 35 سالہ لانس نائیک غضنفر عباس شامل ہیں، علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان ہر میدان میں اینٹ…