ڈمی لے کر آئیں تو حالات ایسے ہی ہوتے ہیں، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈمی لے کر آئیں تو حالات ایسے ہی ہوتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ادویات کی قیمتیں 600 گنا بڑھ چکی ہیں اور جب کوئی دوائی نہیں خرید سکتا ہو تو بد دعائیں عمران خان کو ملتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا زیر عتاب تھا تو پاکستان مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم نے بہت کام کیا اور اگر نواز شریف کا بیانیہ نہ ہوتا تو پاکستان کہاں کھڑا ہوتا۔ ہمیں ملک کی خاطر آگے بڑھنا ہو گا۔

مریم نواز نے کہا کہ 74 سال میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی لیکن جب آپ ڈمی لے کر آتے ہیں تو حالات ایسے ہی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو وہ لوگ مسلط کیے جاتے ہیں جن کو کرسی کی فکر ہوتی ہے اور جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔ بنی گالا کا کچن پتہ نہیں کون چلاتا ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago