لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور سے لاہور پہنچ گئی۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی لاہور میں واقعے عمران خان کی رہائش گارہ زمان پارک پہنچ گئیں،اس سے قبل وہ رہائی کے بعد پشاور چلی گئی تھیں۔بشریٰ بی بی کی آمد کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری نے زمان پارک کو گھیر لیا۔بشریٰ بی بی نے لاہور روانگی سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور ان کی ہدایت پر زمان پارک پہنچی ہیں۔ بشریٰ بی بی زمان پارک میں قیام کریں گی جبکہ زمان پارک کے باہر کینال روڈ پر ٹریفک کی صورت حال بھی درہم برہم ہوگئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔زمان پارک کے باہر اینٹی رائٹ دستے اور پولیس لائن کی نفری موجود ہے، پولیس نفری زمان پارک کے چاروں اطراف تعینات کی گئی ہے اور پولیس نے داخلی اور خارجی راستوں پر بیرئیرز لگا دیے ہیں۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان ہر میدان میں اینٹ…