لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے۔
بین اسٹوکس کے گھر چوری ان کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان میں موجودگی کے دوران ہوئی۔
چوری کی واردات بین اسٹوکس کے ڈرہم کاؤنٹی میں واقع گھر میں ہوئی۔ بین اسٹوکس نے چوری کی واردات اور اپیل سوشل میڈیا پوسٹ پر کی ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ17 اکتوبر کی شام چند ماسک پہنے لوگوں نے میرے گھر چوری کی، وہ جیولری، قیمتی اشیاء اور ذاتی استعمال کی اچھی خاصی چیزیں ساتھ لےگئے۔
بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ کچھ اشیاء کے ساتھ میرا اور میری فیملی کا جذباتی لگاؤ تھا، میری یہ اپیل ان افراد کو تلاش کرنے میں مدد کے لیے ہے، یہ جرم اس وقت کیا گیا جب میری اہلیہ دو چھوٹے بچوں کے ساتھ گھر پر تھیں، شکر ہے فیملی کو کسی طرح کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا تاہم اس واردات کی وجہ سے ان پر ذہنی طور پر اثر پڑا ہے۔
بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ میں چوری ہونے والی چند اشیاء کی چیزیں بھی شیئر کر رہا ہوں، اس کا مقصد صرف ان لوگوں کو پکڑنا ہے، اگر آپ کے پاس کوئی معلومات ہیں تو ڈرہم کانسٹیبلری سے رابطہ کریں، میں پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں جب واردات ہوئی میں پاکستان میں تھا تو پولیس نے فیملی کی غیر معمولی سپورٹ کی، پولیس اب بھی ان لوگوں کی تلاش کے لیے بہت کام کر رہی ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان ہر میدان میں اینٹ…