بادشاہ چارلس اور ملکہ کیملا کا بھارت کا خفیہ دورہ، معاملہ کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کیملا حال ہی میں 4 روزہ دورے پر بنگلورو گئے۔ بدھ کو ختم ہونے والا ان کا یہ دورہ خفیہ اور نجی نوعیت کا تھا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق بادشاہ چارلس اور ملکہ کیملا نے اپنے دورے کے دوران بنگلورو میں قیام کیا اور اپنا وقت گزارا اور اس سب کو انتہائی خفیہ رکھا گیا۔
شاہی جوڑے کا یہ نجی دورہ 27 اکتوبر کو شروع ہوا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وہ بنگلورو میں ایک وسیع و عریض صحت و مراقبہ مرکز میں ٹھہرے۔ اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کے انتقال کی صورت میں تخت نشین ہونے کے بعد برطانوی فراماں روا کا یہ پہلا دورہ ہے۔
دونوں اپنے سفر کے دوران ایک مشہور ہولسٹک ہیلتھ سینٹر سوکیا میں ٹھہرے۔ یہ جگہ یوگا اور مراقبے کے سیشنز اور دیگر علاج سمیت تجدید کے علاج کے لیے مشہور ہے۔
شاہی جوڑا ماضی میں بھی 2 مواقع پر مذکورہ مرکز میں رہ چکے ہیں اور اس دوران انہوں نے بشمول آیوروید اور نیچروپیتھی مختلف طریقہ علاج سے استفادہ کیا۔
بادشاہ چارلس اور ملکہ کیملا کے صبح کے معمولات میں یوگا سیشن شامل تھا۔ وہ ایک خاص خوراک پر رہے۔ دونوں نے بڑھتی عمر کے تدارک کے طور پرپھر سے جوان ہونے والا علاج بھی کروایا جس میں علاج کے ساتھ ساتھ مراقبے بھی شامل تھے۔
بادشاہ اور ملکہ نے 30 ایکڑ پر محیط کیمپس میں لمبی سیر اور نامیاتی فارم میں گھومنے کا بھی لطف اٹھایا۔ شاہی جوڑا بدھ کی صبح بنگلورو سے واپس روانہ ہوگیا۔
بادشاہ چارلس نے بھارت کا گزشتہ دورہ کب کیا تھا؟
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بادشاہ کا بنگلورو کے مذکورہ مرکز سوکیا کا یہ پہلا دورہ نہیں تھا – وائٹ فیلڈ کے قریب واقع سمیتھانہ ہلی میں واقع بین الاقوامی ہولیسٹک سینٹر میں (اس وقت کے پرنس) چارلس نے سنہ 2019 میں اپنی 71 ویں سالگرہ منائی تھی۔
اس مرکز کو ڈاکٹر اساک متھائی چلاتے ہیں جو ہندوستان کے ان چند افراد میں شامل ہیں جنہیں مئی 2023 میں بادشاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔
کنگ چارلس برسوں سے آیوروید کے قائل رہے ہیں اور اپریل 2018 میں اپنے برطانیہ کے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ لندن کے سائنس میوزیم میں ایک نئے آیورویدک سینٹر آف ایکسی لینس کے افتتاح کے موقعے پر بھی شریک ہوئے تھے۔ اس مرکز کا مقصد یوگا اور آیوروید پر ثبوت پر مبنی تحقیق کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا عالمی نیٹ ورک بنانا ہے۔

Recent Posts

لاہور اور کراچی میں ہندوبرادری کے بڑے مذہبی تہوار دیوالی کی تقریبات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور اور کراچی میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کی تقریبات منعقد…

5 mins ago

کراچی: ہیوی ٹرانسپورٹ کے باعث حادثات میں اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے باعث…

12 mins ago

سکھ مذہب کا سینکڑو سال پرانا مذہبی لٹریچر محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سکھ مذہب کے سینکڑوں سال پرانے مذہبی لٹریچر کو ’گُر مکھی ادب…

19 mins ago

فائز عیسیٰ اور ثاقب نثار دونوں نے غلط فیصلے کیے، آئینی حدود سے تجاوز کیا: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ…

29 mins ago

پاسپورٹ پرنٹنگ کی تاخیر سے نمٹنے کیلئے نئی پرنٹنگ مشینیں پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے 10…

38 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات ناپید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات ناپید ہوگئیں، پچھلے سات ماہ…

44 mins ago