کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے تمام علاقوں سمیت اختر کالونی میں گیس سپلائی معطل ہوگئی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق جام صادق پل کے قریب 24 انچ کی پائپ لائن میں خلل کے سبب سپلائی بند ہوئی، ڈی ایچ اے اور اختر کالونی میں گیس صبح 6 بجے بحال ہوگی۔
دوسری جانب کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش کےخلاف تین ہٹی، ناظم آباد دو نمبر اور شاہراہ قائدین پر احتجاج کئے گئے جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔
لائنز ایریا کے رہائشیوں نے شارع قائدین سوسائٹی سگنل کے قریب احتجاج کیا، مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
ناظم آباد میں بھی علاقہ مکینوں نے پانی اور بجلی کی بندش پر احتجاج کیا، تین ہٹی، نوری شاہ مزار کے سامنے گرومندر آنے والے روڈ پر بھی علاقہ مکینوں نے پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمیں الف انار اور…
بلیدہ(قدرت روزنامہ)لاپتہ مسلم عارف بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔لواحقین کے مطابق 15 سالہ مسلم…
اسلامآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی تحت وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز اور ان کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ میکرو اکنامک اور مالیاتی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کی قبل از وقت…