کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات ناپید


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات ناپید ہوگئیں، پچھلے سات ماہ کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے اسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری نہ ہوسکی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے 15 روز قبل ادویات کی فراہمی کے احکامات دیے گئے تھے لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔
ادویات کی قلت کے مسئلے پر محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے معاہدہ ہوگیا ہے، 15 دن میں کوئٹہ کے اسپتالوں میں ادویات دستیاب ہوں گی۔
بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں رواں سال اپریل سے پہلے ہی ادویات ختم ہوگئی تھیں جس کے بعد رواں سال کے بجٹ میں ادویات کی خریدی کیلئے دو ارب روپے رکھے گئے تھے تاہم ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ادائیگی نہ ہونے کے باعث انہوں نے احتجاجاً دواؤں کی سپلائی روک دی تھی۔
اس ضمن میں ڈی جی صحت بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل نے بتایا کہ ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، 15 روز میں کوئٹہ کے تمام اسپتالوں اور ایک ماہ میں صوبے کے تمام اسپتالوں کو ادویات مہیا کردی جائیں گی۔

Recent Posts

بلیدہ،لاپتہ مسلم عارف بازیاب

بلیدہ(قدرت روزنامہ)لاپتہ مسلم عارف بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔لواحقین کے مطابق 15 سالہ مسلم…

5 mins ago

وفاقی وزارتوں اور محکموں کی 6500 سے زائد پوسٹیں ختم کردی گئیں

اسلامآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی تحت وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز اور ان کے…

18 mins ago

آئی ایم ایف سے طے پانے والا میکرو اکنامک مالیاتی فریم ورک ناکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ میکرو اکنامک اور مالیاتی…

24 mins ago

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کی قبل از وقت ووٹنگ میں دھاندلی کا الزام لگا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کی قبل از وقت…

37 mins ago

مکسڈ مارشل آرٹس فائٹ، بھارت کو ہراکر پاکستان نے فیدر ویٹ اور بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھار ت کے درمیان ہونے والا انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس…

46 mins ago

27 ویں ترمیم کے معاملے پر ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنماؤں میں نوک جھونک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نون لیگ کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے…

53 mins ago