اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سکھ مذہب کے سینکڑوں سال پرانے مذہبی لٹریچر کو ’گُر مکھی ادب دا خزانہ‘ کے نام سے ایک کتاب کی صورت میں محفوظ کرلیا گیا۔
اس کاوش کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے کیلئے کیلی فورنیا کے سکھ تاجروں اور صنعت کاروں کو خصوصی طور پر پنجاب پبلک لائبریری میں مدعو کیا گیا۔
لاہور کی پنجاب پبلک لائبریری میں “گُر مکھی ادب دا خزانہ” کے نام سے کتاب کی تقریب رونمائی بھی کی گئی۔
کتاب کی تقریب رونمائی میں مذہبی لٹریچر کو کتاب کی شکل میں ترتیب دینے والے دلویر سنگھ پنوں، مقامی سکھ قائدین کے علاوہ معروف صنعتکار، پاکستان فرنیچر کونسل کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق اور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے شریک ہوئے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے کتاب کے مصنف دلویر سنگھ پنوں نے کہا کہ “گُر مکھی ادب دا خزانہ” نامی یہ کتاب 5 سال میں ترتیب دی گئی ہے، اس کام میں پنجاب پبلک لائبریری اور معروف سکھ ریسرچرز کی ٹیم نے حصہ لیا۔
تقریب میں شرکت کے بعد کیلی فورنیا کی بزنس کمیونٹی نے رائے ونڈ میں کینسر کیئر اسپتال کا دورہ کیا اور گلبرگ کے ایک اسٹور سے پاکستانی اشیا کی خریداری بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے جبکہ یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آصف زرداری، چینی صدر کی دعوت پر وزیر اعلی بلوچستان کے ہمرہ 4 نومبر…
کوئٹہ +اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کی امد کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی قیمتوں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میدں گداگروں کی بھرمار پولیس اور متعلقہ تھانے اور محکمہ سوشل…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لوکل بسوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،ممبر بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے…