اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے باعث حادثات کی تعداد میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔
کراچی کی سڑکوں پر دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک جان لیوا حادثات میں اضافے کا سبب بن گئی، بدھ کو پہلا حادثہ شیر شاہ پل پر پیش آیا جہاں ٹرالر سے گرنے والے کنٹینر کی زد میں آکر دو افراد شدید زخمی ہوئے، ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا واقعے میں ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
ملیر میمن گوٹھ فلک ناز ٹاور کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 3 بچے زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ ٹرک کا ٹائرپھٹ جانے کے باعث پیش آیا۔
ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر مالک کو طلب کرلیا ہے۔
تیسرا حادثہ سائٹ سپر ہائی وے پر ہوا جہاں پولیس موبائل ڈمپر کی ٹکر سے بے قابو ہوکر کئی گاڑیوں ٹکراگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بڑھتے ہوئے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
کوئٹہ +اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کی امد کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی قیمتوں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میدں گداگروں کی بھرمار پولیس اور متعلقہ تھانے اور محکمہ سوشل…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لوکل بسوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،ممبر بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی مرکزی کابینہ و مرکزی کمیٹی اور وحدت بلوچستان کابینہ کی حلف…