اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کی قبل از وقت ووٹنگ میں دھاندلی کا الزام لگا دیا ہے۔
کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کےدرمیان 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے امریکا کی مختلف ریاستوں میں قبل ازوقت پولنگ جاری ہے ٹرمپ کے بیان نے پولنگ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔
سابق امریکی صدر اور ریپلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ریاست پنسلوینیا میں ووٹوں کی بدترین قبل از انتخابات دھاندلی کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدارتی الیکشن کے قریب صدارتی امیدواروں میں تلخیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ناکام ترین شخص اور ان کے سپورٹرز کو کچرا قرار دے دیا تاہم کملا ہیرس نے جوبائیڈن کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا وہ کامیابی حاصل کرکے تمام امریکیوں کی نمائندگی کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کس نے انہیں ووٹ دیا اور کس نے نہیں۔
پشاور (قدرت روزنامہ) پشاو کے نامور خواجہ سرا ڈولفن ایان کی سوشل میڈیا پر برہنہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک کو…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، چار دنوں میں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی کی توقع…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی وپر نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’کبھی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو کل پیش…