اسلامآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی تحت وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز اور ان کے محکموں میں گریڈ ایک سے 22 تک کی 4816 پوسٹوں کو ختم ( Abolished) اور 1954پوسٹوں کو متروک ( dying) قرار دیدیا گیا، مجموعی طور پر 6770پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔
کفایت شعاری کا یہ اقدام وفاقی کابینہ کے 27اگست2024 کے فیصلہ پر عملدرآ مد کرتے ہوئے کیا گیا جس کا مقصد وفاق کے انتظامی ڈھانچہ کو کم کرنا اور انتظامی اخراجات کو کم کرنا ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق جو پوسٹیں ختم (abolish) کی گئی ہیں ان میں گریڈ 22کی دو گریڈ 20 کی 22، گریڈ 19کی 69، گریڈ 18 کی 93، گریڈ 17 کی 270،گریڈ 16 کی 325، گریڈ 15کی 122،گریڈ 14 کی 382، گریڈ 13 کی 155، گریڈ 12 کی 26، گریڈ 11 کی 254، گریڈ 10 کی 29، گریڈ 9 کی 862، گریڈ 8 کی 28، گریڈ 7 کی360، گریڈ 6 کی 14، گریڈ 5 کی 86، گریڈ 4 کی 261، گریڈ 3 کی 80، گریڈ 2 کی 419 اور گریڈ ایک کی 957 پوسٹیں شامل ہیں۔
ان میں نا ن گزیٹڈ کی تعداد 4360 بنتی ہے جبکہ گزیٹڈ پوسٹوں کی تعداد 456ہے جو پوسٹیں متروک ( dying) قرار دی گئی ہیں، ان میں گریڈ 18 کی 10، گرید 17 کی 12 پوسٹیں شامل ہیں جبکہ گریڈ 16 کی 147، گریڈ 15 کی 199، گریڈ 14 کی 92، گریڈ 13 کی 7، گریڈ 12 کی 6، گریڈ 11کی 194، گریڈ 10 کی 5، گریڈ 9 کی 215، گریڈ 8 کی 5، گریڈ 7 کی 95، گریڈ 6 کی 7، گریڈ 5 کی 71، گریڈ 4 کی235، گریڈ 3 کی 13، گریڈ دو کی 63 اور گریڈ ایک کی 578 پوسٹیں شامل ہیں۔
وزارتوں اور ڈویژنوں نے کابینہ کے فیصلہ پر عمل درآ مد سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آ گاہ کردیا گیا ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) پشاو کے نامور خواجہ سرا ڈولفن ایان کی سوشل میڈیا پر برہنہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک کو…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، چار دنوں میں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی کی توقع…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی وپر نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’کبھی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو کل پیش…