پاکستانی 3 ماہ میں کتنے ارب روپے کی چائے پی گئی؟ دلچسپ تفصیلات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی چائے کے رسیاء، 3 ماہ میں کتنے ارب روپے کی چائے پی گئے؟ دلچسپ تفصیلات منظرعام پرپاکستانی چائے کے ایسے رسیاء ہیں کہ اربوں روپے کی چائے پی گئے . صرف تین ماہ میں پاکستانی 24 ارب 80 کروڑ روپے کی چائے پی جاچکے ہیں .

نجی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2021-22ء کی پہلی سہ ماہی یعنی جولائی تا ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 388 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیائے خور و نوش درآمد کی گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 103 ارب 17 کروڑ روپے زائد ہیں . وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے دوران 285 ارب 34 کروڑ روپے کی اشیائے خوردو خوش درآمد کی گئیں . مجموعی طور پرمالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کی درآمدات کی گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 18 سو 88 ارب روپے سے زائد تھیں . جولائی تا ستمبر تک 146 ارب روپے سے زائد کا پام آئل درآمد کیا اور 16 ارب 63 روپے سے زائد کی گندم اور 11 ارب روپے کے مسالہ جات اور 36 ارب کی دالیں درآمد کی گئیں، 15 ارب روپے سے زائد کی چینی درآمد کی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں