عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کی ماں کا کردار کرنے کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی وپر نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کے ہدایت کار بدر محمود نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فہد مصطفیٰ کی ماں کا کردار ادا کرنے کے لیے عتیقہ اوڈھو کو پیشکش کی لیکن انہوں نے اسے ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ ہدایت کار کا کہنا تھا کہ عتیقہ اوڈھو اس وقت بہت مصروف تھیں، شاید اس لیے انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کیا۔
تاہم ہدایت کار کی بات کو کاٹتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ انہوں نے مصروفیت کی بنا پر نہیں بلکہ کم عمر ہونے کی وجہ سے فہد مصطفیٰ کی ماں کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کو مسترد کیا تھا۔
فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار ادا کرنے سے انکار کی بات پر عتیقہ اوڈھو کوسوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے کہ وہ متعدد ڈراموں میں ماں کا کردار ادا کر چکی ہیں تو فہد مصطفیٰ کی ماں کا کردار کیوں نہیں کر سکتی تھیں؟
واضح رہے ’کبھی میں کبھی تم‘ ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار سینیئر اداکار بشریٰ انصاری نے کیا ہے، جبکہ جاوید شیخ نے ڈرامے میں ان کے والد کا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ فہد مصطفیٰ، ہانیہ عامر، عماد عرفانی، نعیمہ بٹ، اریج چوہدری سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ڈرامے کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ یہ ڈرامہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی شوق سے دیکھا جا رہا ہے۔

Recent Posts

سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر کوئی ویزہ فیس نہیں ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد…

1 min ago

بلوچستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے‘میر سرفراز بگٹی

دیوالی کے تہوار پر بلوچستان اور پاکستان کی پوری ہندو برادری کو مبارکباد کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ…

3 mins ago

کارساز حادثہ ، عدالت نے نتاشا دانش کو بری کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کے علاقہ کارساز میں شہریوں کو گاڑی سے کچلنے کے…

13 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے لندن میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت

خلاقیات سے عاری ملوث عناصر کی دستاویزات اور پاسپورٹ ضبط کرکے ان بد اخلاق جھتوں…

21 mins ago

“🔴 Shocking Viral Video of Transgender Dolphin Ayan | Social Media Scandal Explained! #DolphinAyan #ViralVideo #PeshawarNews”

"🔴 Shocking Viral Video of Transgender Dolphin Ayan | Social Media Scandal Explained! #DolphinAyan #ViralVideo…

36 mins ago

امریکی اراکین کانگریس کا عمران خان کیلئے خط ملکی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ارکان اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئےامریکی اراکین کانگریس کے…

57 mins ago