پیٹرولیم مصنوعات آج کتنی سستی ہونے کا امکان؟مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی کی توقع ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یکم نومبر 2024 سے اگلے 15 دن کیلئے ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے تک جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماہ رواں میں یورپی برینٹ کروڈ آئل کی عالمی قیمت 8 ڈالر بڑھی مگر اکتوبر کے آخری ہفتے میں 10 ڈالر فی بیرل کم ہو گئی۔

یورپی برینٹ کروڈ 7 اکتوبر کو 81 ڈالر فی بیرل تک چلا گیا لیکن گزشتہ روز 71.12 ڈالر فی بیرل تک نیچے آ گیا، پاکستان میں استعمال ہونے والے اوپیک باسکٹ کروڈ اکتوبر کے وسط تک 78 ڈالر فی بیرل تک فروخت ہوتا رہا لیکن رواں ہفتہ میں سات ڈالر کم ہو کر 71.5 ڈالر فی بیرل تک نیچے آ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اوگرا کی تجویز پر اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

Recent Posts

سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر کوئی ویزہ فیس نہیں ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد…

2 mins ago

بلوچستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے‘میر سرفراز بگٹی

دیوالی کے تہوار پر بلوچستان اور پاکستان کی پوری ہندو برادری کو مبارکباد کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ…

4 mins ago

کارساز حادثہ ، عدالت نے نتاشا دانش کو بری کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کے علاقہ کارساز میں شہریوں کو گاڑی سے کچلنے کے…

14 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے لندن میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت

خلاقیات سے عاری ملوث عناصر کی دستاویزات اور پاسپورٹ ضبط کرکے ان بد اخلاق جھتوں…

22 mins ago

“🔴 Shocking Viral Video of Transgender Dolphin Ayan | Social Media Scandal Explained! #DolphinAyan #ViralVideo #PeshawarNews”

"🔴 Shocking Viral Video of Transgender Dolphin Ayan | Social Media Scandal Explained! #DolphinAyan #ViralVideo…

37 mins ago

امریکی اراکین کانگریس کا عمران خان کیلئے خط ملکی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ارکان اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئےامریکی اراکین کانگریس کے…

59 mins ago