خود اعتمادی یا غرور؟ پاکستان سے ٹاکرے سے قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایسا بیان آگیا کہ پاکستانیوں کو پارہ چڑھ گیا

دبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستان سے ٹاکرے کو ایک عام میچ کی طرح سمجھیں گے، کسی اضافی دبائوکا شکار ہونے کی ضرورت نہیں، اپنی صلاحیت کے مطابق بہتر پرفارم کرنا ہی ہمارا ہدف ہوگا۔ ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹکٹوں کی قیمت غیر معمولی اور بڑے جوش و خروش کا ماحول بن چکا ہے، میچ کے دوران شائقین
کی وجہ سے تھوڑی مختلف صورتحال ہوگی مگر ہمارے لیے یہ عام میچ کی طرح ہی ہوگا جس میں ایک پروفیشنل کے طور پر اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے،کسی اضافی دبائوکا شکار ہونے کی ضرورت نہیں، اپنی صلاحیت کے مطابق بہتر پرفارم کرنا ہی ہمارا ہدف ہوگا۔انھوں نے ازراہ مذاق کہا کہ مہنگے ہونے کی وجہ سے دوستوں کے ٹکٹوں کیلئے مطالبے بھی بڑھ گئے مگر میں نے ان کو صاف انکار کردیا ہے۔ویرات کوہلی نے ورلڈکپ میں بھونیشور کمار اور روی چندرن ایشون کو اپنی ٹیم کے ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیسر نئی گیند سے موثر ثابت ہوسکتے ہیں، آف سپنر کی بے خوف بولنگ ہمارے لیے فتوحات کی راہ ہموار کرے گی۔ بھارتی کپتان نے مہندرا سنگھ دھونی کی سکواڈ کے ہمراہ موجودگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان ہمیشہ سے ہمارے مینٹور رہے ہیں، ورلڈکپ میں ان کا تجربہ ٹیم کے کام آئے گا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago