پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کے سست ہونے کی ایسی وجہ بتا دکہ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ فیس بک سمیت دیگر میٹا پلیٹ فارمز کی سست روی کی وجہ صارفین کی زیادہ تعداد ہونا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل کے باعث سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی سست روی پر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے انوکھی منطق پیش کردی جس میں کہا گیا ہےکہ میٹا پلیٹ فارمز سب سے زیادہ صارفین ہونے کے باعث سست روی کا شکار ہوئے۔

حال ہی میں پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ میں خلل سے میٹا ایپلی کیشنز فیس بک اور واٹس ایپ کی سروسز زیادہ متاثر ہوئیں جب کہ ان کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس کم متاثر ہوئے۔

پی ٹی اے کے مطابق میٹا ایپلی کیشن فیس بک کے پاکستان میں 50 ملین (5 کروڑ) صارفین ہیں جب کہ واٹس ایپ پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی رئیل ٹائم ایپلی کیشن ہے۔

پی ٹی اےکے مطابق صارفین کو مطلع کیا گیا کہ رش کے گھنٹوں میں انٹرنیٹ سست رہے گا جب کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے فوری طور پر ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کیا۔

حکام نے بتایا کہ اگست میں پی ٹی اے کو واٹس ایپ سروسز متاثر ہونے کی شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز کو فوری طور پر مسئلے کے حل کی ہدایت دی گئی۔

پی ٹی اے نے دعویٰ کیا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں واٹس ایپ اور فیس بُک کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا جب کہ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فور ٹھیک ہونے سے صورتحال نارمل ہوجائے گی۔

Recent Posts

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)آج پاکستانی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں قدرے اضافہ دیکھنے کو ملا…

9 mins ago

عمران خان کو سزا ہونا ممکن نہیں ،حکومت کی ساکھ خراب ہوچکی : اسد قیصر نے اگلی حکمت عملی بتا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی سینئر رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہےکہ…

17 mins ago

سینئر ترین جج جسٹس منصورعلی شاہ دوبارہ اے ڈی آر کمیٹی کے چیئرمین مقرر

جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہدوحید کمیٹی کےارکان ہوں گے،نوٹیفکیشن اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم…

25 mins ago

27ویں ترمیم نے آنا ہی آنا ہے، کیونکہ ۔۔۔؟بیرسٹر علی ظفر نے اہم معاملات سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر بیرسٹر علی ظفر…

37 mins ago

فلائی جناح کا احسن اقدام، لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

لاہور(قدرت روزنامہ)فلائی جناح، پاکستان کی کم لاگت والی ایئر لائن، اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک…

40 mins ago

ایمان مزاری ، ہادی علی چٹھہ کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کا جسمانی ریمانڈ…

43 mins ago