سائنسی دنیا میں نیا انقلاب۔۔۔دنیا کی معروف کمپنی نےحیران کن اور جدید ترین چیز متعارف کروادی !

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف کمپنی ایسر نے گلاسز فری تھری ڈی ٹیکنالوجی پر مبنی پہلا کانسیپٹ لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا، اس لیپ ٹاپ کی تیاری کا اعلان سنہ 2021 کے شروع میں کیا گیا تھا۔یہ مختلف اقسام کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر فیچرز پر مشتمل ہے۔ان فیچرز میں ایک خاص اسٹیریو کیمرا قابل ذکر ہے جس میں ایسے 2 سنسرز موجود ہیں جو آپ کی آنکھوں اور سر کو ٹریک کرتے ہیں،
ایک آپٹیکل لینس آنکھوں کے سامنے 2 معمولی مختلف تصاویر کو پیش کرتا ہے جبکہ رینڈرنگ سافٹ ویئر آپ کی حرکت کے ساتھ ریئل ٹائم میں تھری ڈی امیجز کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔کمپنی کے مطابق صارفین اس لیپ ٹاپ پر تھری ڈی پراجیکٹس جیسے تھری ڈی پرنٹنگ، آرکیٹکچر یا اینی میشن کو دیکھ سکیں گے۔ایسر کی جانب سے چند ٹول جیسے اسپیٹل لیبز ماڈل ویورز بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ مختلف ایپس سے تھری ڈی فائلز کو امپورٹ کرسکیں گے۔اسی طرح ڈویلپرز کے ساتھ مل کر بھی مزید ٹولز کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے۔کمپنی کی جانب سے ایک اسپیٹل لیبز گو ایپ بھی فراہم کی جائے گی جو 2 ڈی مواد جیسے ویڈیوز، گیمز، سادہ گیمز اور دیگر کو اسٹیریو اسکوپک تھری ڈی میں تبدیل کرے گی۔اس سے ہٹ کر لیپ ٹاپ میں انٹیل کور آئی 7 پراسیسر، 32 جی بی ڈی ڈی آر 4 ریم (جس کو 64 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے) اور 2 ٹی بی اسٹوریج جیسے فیچرز موجود ہوں گے۔ اسی طرح 15.6 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے لیپ ٹاپ کا حصہ ہوگا۔یہ لیپ ٹاپ یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں دسمبر 2021 میں 3599 یورو (7 لاکھ 13 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago