کراچی (قدرت روزنامہ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک کر زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزمان ماں اور 2 بیٹوں کو 14، 14 سال قید کی سزا سنادی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک کر زخمی کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔عدالت نے ملزمہ عذرا، اس 2 بیٹوں جبران عرف سنی اور فرحان کو 14، 14 سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے ملزمان کو 10 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو 6 ماہ قید مزید بھگتنا ہوگی۔
مدعی کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمان نے بجلی کے تار اونچے کرنے کا مشورہ دینے پر مسماة چندہ پر تیزاب پھینکا تھا۔
تیزاب سے 22 سالہ چندہ کا چہرہ اور جسم کے دیگر حصے جھلس گئے، ملزمان کیخلاف سرجانی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے سسر شمشاد مسیح کی مدعت 13 اگست 2019 کو مقدمہ درج کیا تھا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ڈیل کی باتیں…
کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی،عدالت نے اٹارنی جنرل…
سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں کو پر لگ گئے کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں آج سونے…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونا سستا ہو گیا جبکہ چاندی کی قیمت بلند ترین سطح…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی اور وکلا صفائی کی عدم موجودگی پر عدالت نے برہمی کا…
دوحہ(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے۔…