سینئر ترین جج جسٹس منصورعلی شاہ دوبارہ اے ڈی آر کمیٹی کے چیئرمین مقرر


جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہدوحید کمیٹی کےارکان ہوں گے،نوٹیفکیشن
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس منصورعلی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیاگیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی تشکیل دے دی۔ جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہدوحید کمیٹی کےارکان ہوں گے۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے اگست 2024 میں تنازعات کے متبادل حل کے لیے ٹاسک فورس کی ازسر نو تشکیل کی گئی تھی۔
لا اینڈ جسٹس کمیٹی نے 22 جولائی کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ کی ٹاسک فورس کی رکنیت ختم کردی گئی تھی، اور جسٹس یحییٰ آفریدی کو کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی تھی۔
اب نوتعینات چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

دوحا(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے…

2 mins ago

سپریم کورٹ، سندھ میں سرکاری نوکری کیلیے عمر کی حد میں 15 سالہ رعایت کالعدم قرار

اے پی ٹی رولز میں بھی زیادہ سے زیادہ عمر رعایت کی حد 10 سال…

13 mins ago

’’کراچی میں مرد عورتوں کو ایک بار دیکھتے ہیں اور ۔۔‘‘پاکستانی اداکارہ عائشہ طور کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ طور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ…

39 mins ago

میرا گزشتہ روز کا غصہ قابل جواز نہیں تھا مجھے افسوس ہے:جسٹس حسن اورنگزیب،اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کا آرڈر کالعدم قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کا آرڈر کالعدم قرار…

51 mins ago

بشریٰ بی بی کی رہائی،مبینہ ڈیل کی شرائط کے حوالے سےسینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ڈیل کی باتیں…

1 hour ago

سندھ ہائیکورٹ، 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی،عدالت نے اٹارنی جنرل…

1 hour ago