ایمان مزاری ، ہادی علی چٹھہ کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قراردیدیا، عدالت نے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے حکم جاری کیا،چیف جسٹس نے کہاکہ لاہورہائیکورٹ کی گائیڈلائن کے مطابق ریمانڈ آرڈر ایسے ہوتے ہیں،شارٹ آرڈر کر دیتے ہیں، جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا جائے،عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا .

. .

متعلقہ خبریں