اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم نے آنا ہی آنا ہے چونکہ 26ویں ترمیم کا اصل مقصد پوری طرح حاصل نہیں ہوسکا ہے۔ ستائیسویں ترمیم نے آنا ہی آنا ہے چونکہ 26ویں ترمیم کا اصل مقصد پوری طرح حاصل نہیں ہوسکا ہے اور اب آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹ کے اختیارات بھی کم کیے جائیں گے۔قانون سازی کی جب بات آتی ہے تو ایگزیکٹو ایک بل بناتا ہے جس پر کہا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ ٹھپہ لگا دے تاکہ قانون بن جائے اس بات کی مخالفت ہم نے تحریک انصاف کے وقت میں بھی کی تھی جب ہم لوگوں نے بھی اس طرح کی بلڈوزنگ کرنے کی کوشش کی اور اس حکومت نے تو تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ عمران خان کے پینڈنگ کیسز اور ختم ہونے والی کیسز کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں نہ کہ ڈیل کی بنیاد پر کہ عمران خان جلد رہا ہوجائیں گے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے بھی شرکت کی ۔
دوحا(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے…
اے پی ٹی رولز میں بھی زیادہ سے زیادہ عمر رعایت کی حد 10 سال…
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ طور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کا آرڈر کالعدم قرار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ڈیل کی باتیں…
کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی،عدالت نے اٹارنی جنرل…