کراچی (قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی سینئر رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہےکہ عمران خان کے خلاف جتنے کیسز ہیں کمزور ہیں اس پر سزا ہونا ممکن نہیں ہے اور ہمیں انصاف ملنے کی توقعات ہیں۔ذاتی مسائل کی وجہ سے عمران خان کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ۔ ہم فیصلہ کریں گے کہ جدوجہد کا کونسا طریقہ اپنانا ہے اور ہم دیگر جمہوری جماعتوں کو بھی جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں جو ملک میں لاقانونیت کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں ان کو اپنے ساتھ شامل کریں گے اور ان کے ساتھ جلد ہی بیٹھک کریں گے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
سینئر رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے مزید کہا کہ حکومت جس طرح چل رہی ہے ان کا زیادہ وقت نظر نہیں آتا قانون سازی میں جو طریقہ اپنایا گیا وہ تمام تر اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی۔ہمارے لوگوں کو تنگ کیا گیا ہے چادر چار دیواری کو پامال کیا گیا ہے ان سب کی ویڈیوز آئیں گی لوگوں کو پتہ چلے گا یہ سب چیزیں سامنے لائیں گے تو حکومت چل نہیں سکے گی۔اس وقت حکومت کی ساکھ عوام اور عالمی طور پر بہت خراب ہوچکی ہے۔سپریم کورٹ بار کے جو نئے صدر بنے ہیں ان سے امید کرتے ہیں کہ وہ آزاد عدلیہ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ چوہدری اعجاز کی بیگم نے جس طرح پریس کانفرنس میں بتایا ہے مجھے بڑا افسوس ہوا کہ پاکستانی ادارے نے اس طرح کا سلوک کیا ۔خاتون کو سر کے بالوں سے کھینچا گیا بچیوں سے بدتمیزی کی گئی۔
اس سوال پر کہ ٹرمپ کے آنے سے کوئی توقع ہے اس پر اسد قیصر نے کہا کہ ان کی اپنی سیاست ہے ہم سمجھتے ہیں کہ آزاد قوم کی حیثیت سے ہماری حیثیت تسلیم کی جائے گی ہمیں اپنے ملک کے اندر اپنی پالیسیاں خود یکھنی ہوں گی۔ ہمیں اپنی جدوجہد پر اپنے اللہ پر یقین ہے اور ہم کوشش کریں گے ہم قانونی جدوجہد بھی کریں گے عوامی اسمبلی بھی لگائیں گے جتنے فورمز ہیں سب میں اپنی جدوجہد آگے بڑھائیں گے۔
دوحا(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے…
اے پی ٹی رولز میں بھی زیادہ سے زیادہ عمر رعایت کی حد 10 سال…
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ طور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کا آرڈر کالعدم قرار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ڈیل کی باتیں…
کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی،عدالت نے اٹارنی جنرل…