ایف بی آر نے پراپرٹی کی قیمتیں تبدیل کردیں، اپنی زمین کی قیمت چیک کرنے کا طریقہ جانئے


45 شہروں میں جائیداد کی قیمتوں پر نظر ثانی کی گئی ہے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے 45 شہروں میں غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔
جن شہروں میں جائیداد کی قیمتوں پر نظر ثانی کی گئی ہے، ایف بی آر نے وہاں مقام کے لحاظ سے فی مرلہ شرحیں بتائی ہیں۔ فہرست یہ بھی بتاتی ہے کہ جائیدادیں رہائشی ہیں یا تجارتی۔
ایف بی آر نے اس سے قبل جائیداد کی قیمتوں میں چار بار 2018، 2019، 2021 اور 2022 میں نظر ثانی کی تھی۔ اب دو سال سے زائد عرصے کے بعد ایف بی آر نے غیر منقولہ جائیدادوں کے لیے نئی قیمتیں جاری کی ہیں۔
ایف بی آر نے جائیداد کی قیمتوں کو حقیقی مارکیٹ ریٹ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے نمایاں طور پر بڑھایا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے پراپرٹی ویلیوز کو قانون و انصاف ڈویژن کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔
ایف بی آڑ کی جانب سے 45 شہروں میں جائیداد کی قیمت میں نظرثانی کی گئی ہے جن میں ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بنوں، بھکر، چکوال، چنیوٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈی جی خان، فیصل آباد، گھوڑا گلی، گھوٹکی، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، جھنگ، جہلم، قصور، کوہاٹ، خوشاب، کوٹلی ستیاں، لاڑکانہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، مانسہرہ، مردان، میانوالی، میرپورخاص، مری، ننکانہ، نارووال، نوشہرہ، اوکاڑہ، پاکپتن، پشاور، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سکھر، ٹارگٹ کلنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی اور وزیر آباد شامل ہیں۔
تاہم، 11 شہروں میں قیمتیں جوں کی توں رکھی گئی ہیں، ان شہروں میں اسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور، گوادر، کراچی، لاہور، لسبیلہ، ملتان، کوئٹہ، رحیم یار خان اور سرگودھا شامل ہیں۔
ایف بی آر نے تمام نوٹیفیکیشنز ویب سائٹ اپ لوڈ کر دیے ہیں جن میں نظر ثانی کی وضاحت کی گئی ہے، آپ یہاں کلک کرکے اطلاعات کی فہرست تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

15 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

18 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

21 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

31 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

35 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

1 hour ago