وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات

دوحہ(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر سے وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی،اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اقتصادی اہداف اور علاقائی استحکام کی اہمیت پر زور دیا، ملاقات میں سٹریٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں