بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ اور وارنٹ جاری ہو سکتے ہیں، احتساب عدالت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی اور وکلا صفائی کی عدم موجودگی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اگریہی طریقہ رہا تو ملزمہ کی ضمانت منسوخ کرکے ان کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کئے جا سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔بانی پی ٹی آئی کو پیش کیا گیا، جبکہ بشری بی بی اور ان کے وکیل عثمان ریاض گل پیش نہ ہوئے۔ نیب کی جانب سے امجد پرویز،سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز پر بشری بی بی کی جانب سے معاون وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے اور بشری بی بی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جس پر پراسیکیوشن ٹیم نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ خود عدالت پیش ہوئی ہیں اور نہ ہی ان کے وکلا عدالت آئے ہیں حالانکہ گزشتہ سماعت پر وکلا کی موجودگی میں آج کی تاریخ دی گئی تھی اگر وکلا ہائیکورٹ میں مصروف تھے تو عدالت کو بتا دیتے، درخواست پر بشری بی بی اور وکلا کے دستخط تک موجود نہیں، پراسیکیوشن کو شوق نہیں کہ بشریٰ بی بی ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہوں اگر نہیں آنا چاہتیں تو اپنا پلیڈر مقرر کر دیں، طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی مانگا جا رہا ہے لیکن میڈیکل رپورٹس پر بھی دستخط موجود نہیں، بشریٰ بی بی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

حکومت بے شرم ہوچکی، انسانی حقوق کی تنظیمیں اڈیالہ جیل کا دورہ کریں، زرتاج گل

ایک سیاسی جماعت کی قیادت کو کہا گیا لکھ کر دے وہ اپنے لیڈر سے…

2 mins ago

عمران خان سے متعلق امریکی نمائندگان کاخط اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، پاکستانی پارلیمنٹیرینز

پارلیمنٹ کے 160 ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا اسلام آباد (قدرت…

12 mins ago

موسمیاتی تبدیلی سے 2070 تک ترقی پذیر ممالک کی جی ڈی پی 17فیصد تک کم ہوسکتی ہے، اے ڈی بی

اگر ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو نہ پایا گیا تو سن 2100 تک یہ نقصان بڑھ…

26 mins ago

کوئٹہ ، تیز بخار ، بدن درد، کھانسی ، سینہ میں بلغم کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تیز بخار بدن درد کانسی سینہ میں بلغم کی بیماری وبائی شکل اختیار کرکے…

38 mins ago

الیکشن ٹریبونل ون کے جج نے پی بی 51چمن کی انتخابی عذرداری پر محفوظ فیصلہ سنادیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹریبونل ون کے جج نے پی بی 51چمن کی انتخابی عذرداری پر محفوظ…

48 mins ago

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

دوحا(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے…

1 hour ago