سونا سستا ہو گیا، چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونا سستا ہو گیا جبکہ چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی .

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کمی سے 2777 ڈالر فی اونس پر آگیا .

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کمی ہو گئی، جس سے سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے کمی سے 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے کا ہوگیا .

دوسری جانب ایک تولہ چاندی 100 روپے اضافے سے 3450 روپے کی بلند سطح قائم کردی .

. .

متعلقہ خبریں